شہاب نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ صیہونی حملوں میں اسی طرح زخمیوں کی تعداد 58 ہزار 926 ہو گئي ہے۔
رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں 17 جرائم کئے ہیں جن میں 249 فلسطینی شہید اور 510 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
آپ کا تبصرہ